اہم ترین

سام سنگ مائکرو چپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

جنوبی کوریا کی معروف ٹیک کمپنی سام سنگ امریکی کمپنی ان ٹیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی بن گئی

ٹیک کرنچ کے مطابق کوریائی ٹیک کمپنی نے گزشتہ سال 66.5 ارب ڈالر کی کل آمدنی کے ساتھ 10.5% کا سب سے بڑا مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔ کمپنی نے میموری چپ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اپنی ترسیل میں سال بہ سال 62.5 فیصد کا اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ ڈی آر اے ایم ، ایچ بی ایم اور این اے این ڈی سے لے کر سی پی یو اور جی پی یو چپس تک کا اہم سپلائر رہا ہے۔ تاہم سام سنگ کو ایچ بی ایم میموری چپس زیادہ گرم ہونے کے مسائل کی وجہ سے این ویڈیا جیسے معروف ترین گاہکوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

یہ معاملہ مبینہ طور پر حل ہو چکا ہے اور سام سنگ کو پہلے ہی این ویڈیا کا سرٹیفیکیشن مل چکا ہے، جو اس سال سام سنگ کی فروخت میں مزید اضافہ کرے گا۔ اس کے باوجود سام سنگ کو اپنے 3 این ایم عمل کو بہتر بنانے میں کچھ دشواری ہو رہی ہے۔ یہ دوسرے چپ بنانے والوں جیسے ٹی ایس ایم سی سے تھوڑا پیچھے ہے۔ اسی لیے یہ اگلے سال کے شروع میں 2 این ایم چپس کو مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سام سنگ سال 2024 میں 10.6 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر آیا۔ جبکہ انٹیل 7.9 فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ این ویڈیا 7.3 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ ایس کے ہائینکس 6.8 فیصد شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ قوال کوم نے 5.3 فیصد شیئر کے ساتھ ٹاپ 5 میں جگہ بنائی۔

پاکستان