اوپن اے آئی نے اب چیٹ جی پی ٹی سرچ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا ہے یعنی اب اس کے لئے لاگ ان کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور کوئی بھی اسے استعمال کر سکتا ہے
چیٹ جی پی ٹی سرچ اے آئی سے چلنے والا سرچ ٹول ہے جو ویب سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر صارف کے سوالات کا جواب دیتا ہے۔ یہ نہ صرف چیٹ بوٹ کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر دستیاب ڈیٹا کو اسکین کرکے تفصیلی جوابات فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔ اس میں روایتی سرچ انجن جیسے لنکس دکھانے کے بجائے جوابات کے ذرائع کو براہ راست ان کے ساتھ دکھانا بھی شامل ہے۔ یہ نظام ویب پر موجود ذرائع کو اسکین کرتا ہے اور اس سے متعلقہ تفصیلات نکال کر مختصر شکل میں پیش کرتا ہے۔
پہلے چیٹ جی پی ٹی سرچ استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ لاگ ان کی ضرورت تھی، لیکن اب یہ سب کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اوپن اے آئی نے اپنے انٹرفیس کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔
اس بارے میں فرم کا کہنا ہے کہ صارفین کو اور بھی بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔ اب یہ تلاش کے ساتھ نقشے، تصاویر اور مقامی کشش کی معلومات بھی دکھا سکتا ہے۔











