اہم ترین

ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

سابق ملک حسن ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی خبریں وقفے وقفے سے گردش کرتی اور پھر دم توڑ دیتی ہیں۔ دونوں کی نئی تصاویر منظر عام آئی ہیں ۔ جو سوشل میڈیاپر موضوع بحث بن گئی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے حال ہی میں آشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی ۔ پارٹی سے جوڑے کی کئی تصاویر آن لائن سامنے آئی ہیں۔ جوڑے نے شادی میں خوبصورت سفید لباس پہنے تھے ۔

ایک تصویر میں یہ جوڑا نئے شادی شدہ جوڑے دلہے کونارک گواریکر اور نیتی کنکیا اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔

دوسری تصویر میں ایشوریا اور ابھیشیک پارٹی میں خوشی خوشی آشوتوش کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں ۔ جیا بچن نے بھی شادی میں شرکت کی اور جوڑے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

آشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں پورا بچن خاندان موجود تھا ۔ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے ۔

تصاویر میں ایشوریا اور ابھیشیک کو شادی کے استقبالیہ میں اسکان کی ہرنم داس سے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔ تصاویر میں ابھیشیک اس سے ہاتھ جوڑ کر ملتا ہے جب کہ ایشوریا اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔ پارٹی کے لیے ایشوریا نے ایک خوبصورت کڑھائی والا ہاتھی دانت کا سوٹ پہنا تھا ۔

استقبالیہ پارٹی میں شاہ رخ خان ، عامر خان ، رتک روشن ، ابھیشیک بچن ، جیا بچن ، انوپم کھیر ، چنکی پانڈے ، پوجا ہیگڑے اور دیگر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی ۔

پاکستان