اہم ترین

میانمار تھائی لینڈ زلزلہ: ہلاکتیں 1700 سے بڑھ گئیں، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری

میانمار اور تھائی لینڈ میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے اب تک 1700 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو وسطی میانمار میں ساگانگ شہر کے شمال مغرب میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس نے ناصرف ملک کے بڑے حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، بلکہ تھائی لینڈ میں بھی اس کے شدید اثرات مرتب ہوئے۔

زلزلے کے باعث میانمار کے ثقافتی دارالحکومت منڈالے میں بڑی تعداد میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ منڈالے میں ریسکیو ٹیم تھک چکی ہے۔ وہ پریشان ہے اور مدد کے لیے التجا کر رہی ہے۔ تھکے ہوئے اور پریشان امدادی کارکنتباہ ہونے والی عمارتوں میں پھنسے سیکڑوں لوگوں کو نکالنے میں مسلسل مصروف ہے۔

میانمار کی حکومت نے تباہ کن زلزلے سے اب تک 1644 افراد کے ہلاک جب کہ 3408 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد دنیا مدد کا ہاتھ بڑھا رہی ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اسٹار لنک آفات کے وقت رابطے میں مدد کرے گا۔ اسپیس ایکس ٹیم مواصلاتی ضروریات اور امدادی کوششوں میں مدد کے لیے اسٹار لنک کٹس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان