اہم ترین

ٹک ٹاک 5 اپریل کو امریکا میں بند نہیں ہوگا۔۔ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ ٹک ٹاک کی فروخت پر معاہدہ 5 اپریل سے پہلے ہو سکتا ہے ۔

جنوری 2024 میں نافذ کردہ ایک قانون کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ٹک ٹاک کو امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 5 اپریل تک کا وقت تھا ، بصورت دیگر اس پر قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

ٹک ٹاک کے امریکا میں 17 ملین صارفین ہیں ۔ اس سے قبل ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اگر معاہدہ وقت پر مکمل نہیں ہوا تو ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس 5 اپریل تک اپنا امریکی کاروبار فروخت نہیں کرتی تو موجودہ وفاقی قانون کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ تاہم ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر فروخت وقت پر نہیں ہوئی تو وہ آخری تاریخ میں مزید 90 دن کی توسیع کر سکتے ہیں ۔

ٹک ٹاک پر اس کے چین سے روابط کے خدشات کی وجہ سے 19 جنوری کو پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ لیکن ٹرمپ نے اسے 75 دن کا وقت دیا تھا تاکہ کوئی امریکی خریدار اسے خرید سکے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ شروع میں میں نے ٹک ٹاک کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا لیکن جب میں نے اسے استعمال کیا اور نوجوانوں کی حمایت حاصل کی تو مجھے یہ تھوڑا سا پسند آنے لگا ۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹک ٹاک امریکی مارکیٹ میں رہے گا یا اس پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی ۔ تاہم ٹرمپ اب بھی چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک مارکیٹ میں رہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل امریکی خریداروں کے لیے وقت کی مدت میں 75 دن کی توسیع کی تھی ۔

پاکستان