دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ نے ااب تک کی سب سے بڑی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی یہاں تک کہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے ذیلی ادارے تک بھی صارفین کے پیغامات کو دیکھ یا سن نہیں سکتے۔
ناٹ ایون واٹس ایپ کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی مارکیٹنگ مہم ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ صارفین کو بہتر رازداری فراہم کرتا ہے۔ مہم کی شروعات 60 سیکنڈ کے مختصر کمرشل سے کی گئی ہے۔
دراصل واٹس ایپ جنوبی ایشیا، امریکا، برطانیہ، برازیل اور میکسیکو میں ٹی وی، آن لائن ویڈیوز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر “ناٹ ایون واٹس ” عالمی کے نام سے ایک پرائیویسی مہم شروع کر رہا ہے۔
اس مہم کا آغاز واٹس ایپ میں ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی فیچر آنے کے بعد شروع کی گئی ہے، جو ون-آن-ون اور گروپ چیٹ کے مواد کی واٹس ایپ کے باہر شیئر ہونے سے روکتی ہے۔ یہ پرائیویسی چیک اپ جیسے موجودہ فیچرز پر مبنی ہے، جو صارفین کو ان کے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو بڑھانے اور ایک ہی مقام پر پرائیویسی سیٹنگ کو حسب ضرورت بنانے کے لیے متاثر کرتی ہے۔











