اہم ترین

خودکش حملےکا خطرہ: مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی سخت

وفاقی حکومت نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملک میں پرامن جمہوری سیاسی طریقے سے اسلامی نظام لانے کے حامی ہیں۔

گزشتہ 15 برسوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقا کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ چند روز قبل ان کے بیٹے کو اغواکرنے کیبھی کوشش کی گئی تھی۔ لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اضافی سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ یہ اقدام تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا ہے۔

نئی سفارشات کے روشنی میں جے یو آئی کے سربراہ کی سیکیورٹی میں ایف سی کے اضافی اہلکار شامل کئے گئے ہیں۔

پاکستان