دنیا کی صف اول ٹیک کمپنی مائیکرو سوفٹ نے 9000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر سےاپنے ملازمین کی چھانٹی کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس عمل سے کمپنی کے تقریباً 4 فیصد یعنی تقریباً 9,000 ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ عمل ادارے میںافرادی قوت کو بہتر بنانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں مائیکروسافٹ نے کہا کہ ملازمین کی برطرفیاں کمپنی کے مختلف شعبوں میں ہوں گی لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ کون سے شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے بلوبرگ نے دو ہفتے قبل ہی مائیکرو سافٹ میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلز ،مارکیٹنگ اور گیمنگ شعبے کے کارکن سب سے زیادہ فارغ ہوں گے۔
مائیکرو سافٹ کی ملکیت ایکس باکس کے سربراہ فل اسپینسر نے کہا کہ کٹوتیاں کاروبار کے کچھ شعبوں میں کام کو ختم یا کم کیا جائے گا اور انتظامی سطح پر مائیکروسافٹ کے رہنما اصولوں کی پیروی کی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ مئی اور جون میں بھی 6000 سے زئاد ملازمین کو فارغ کرچکا ہے۔ جن میں سے تقریباً 2300 ملازمین واشنگٹن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔