اہم ترین

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان، منظوری مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے استعمال کی منظوری دے دی۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں کرکٹ سے متعلق امور پر گفت و شنید کی گئی۔

محسن نقوی نے اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 10 دنوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے استعمال پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی نمائندگی کا علم ہے لیکن اس کے لئے خاطر خواہ حل نکالیں گے۔

اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ یکم دسمبر سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے 56میں سے 19میچز ہوں گے۔ بقیہ میچز معین خان اکیڈمی، ساوتھ اینڈ کلب، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس اور کراچی جم خانہ پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان