اہم ترین

اب خواتین کو آئی فون اور ایپل واچ سے ملیں گی حمل سے متعلق معلومات

ایپل نے ایک شاندار اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو اب آئی فون اور ایپل واچ سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے 92 فیصد درستگی کے ساتھ حمل کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی دن بدن آگے بڑھ رہی ہے۔ آج کل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا راج ہے۔ ابھی تک اے آئی کا استعمال بیماریوں کا پتہ لگانے، بیماریوں کا علاج کرنے یا پڑھائی لکھائی میں مدد کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آنے والے وقت میں اسے حمل کا پتہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ایپل ایسا اے آئی موڈل بنابھی لیا ہے۔

ایپل نے ایک کمال کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل بنایا ہے جو اب آئی فون اور ایپل واچ سے ملی معلومات (سلوکیاتی ڈیٹا) کا استعمال کرکے 92 فیصد تک درستگی کے ساتھ حمل کا پتہ لگا سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا اے آئی ماڈل کچھ خاص صحت کے اشاروں جیسے نیند کے معیار، دل کی دھڑکن میں تبدیلی ، چلنے پھرنے کی عادات اور دیگر اہم باتوں کو پہچان سکتا ہے۔

محققین نے 430 حاملہ خواتین کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایک حاملہ ڈیٹا سیٹ بنایا، جن کی زچگی نارمل یا سیزیرین ہوئی تھی۔ ویری ایبل بی ہیوئیر ماڈل نے ایپل ہیلتھ ایپ، ہیلتھ کٹ اور دل کی دھڑکن کے سینسر ڈیٹا سے معلومات جمع کیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا سے پتہ چلا کہ بچے کی پیدائش سے پہلے کے نو مہینے اور زچگی کے بعد کا ایک مہینہ “مثبت” ہفتے تھے، نتائج کو زیادہ درست بنانے کے لیے محققین نے 24 ہزار سے زیادہ ان خواتین کا ڈیٹا بھی جمع کیا جن کی عمر 50 سال سے کم تھی اور جو حاملہ نہیں تھیں۔

یہ ویری ایبل بی ہیوئیر ماڈل حمل کے دوران صحت میں ہونے والے تبدیلیوں کو بھی ٹریک کر سکتا ہے۔ اس نئے فاؤنڈیشن ماڈل کو بنانے کے لیے 2.5 بلین گھنٹوں سے بھی زیادہ وئیرایبل ڈیٹا کا استعمال کیا گیا، جس سے یہ پچھلے ماڈلز سے بہتر یا ان کے برابر کام کر سکے۔ تاہم ابھی یہ پتہ نہیں ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کب تک ڈیوائسز میں آئے گی

پاکستان