اہم ترین

انڈین پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں ناگزیر ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا اس کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد اب انڈیا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے.

کور کمانڈرز کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’انڈین حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔‘

کانفرنس میں فیلڈ مارشل نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایران، ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیشرفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں طاقت کے استعمال کے بڑھتے عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان