اہم ترین

اولمپکس 2028 سے کرکٹ کی میگا ایونٹ میں واپسی ، مقابلوں کا شیڈول جاری

کرکٹ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ذریعے 128 سال بعد دوبارہ اولمپکس مقابلوں کا دوبارہ حصہ بن رہا ہے۔ اس سلسلے میں مقابلوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

اولمپکس کو دنیا بھر میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھاجاتا ہے۔ ہر 4 سال بعد ہونے والے اس میگا ایونٹ میں شرکت ہر کھلاڑی کا خواب اور جیت زندگی بھر کا سرمایہ ہوتا ہے۔

پاکستان سمیت برصغیر میں سب سےمشہور کھیل کرکٹ ہے۔ کرکٹ کو پہلی اور آخری بار 1900 کےاولمپکس میں شامل کیاگیا تھا۔ ان 128 برسوں میں کرکٹ اور اولمپکس میں کئی تبدیلیاں آگئی ہیں۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کا کھیل بھی شامل کیا جارہا ہے۔ اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 کو ہوگا۔ اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلے 12 سے 29 جولائی 2028 کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک ہوگا۔فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا

ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی اور میزبان ملک کی حٰثیت سے ایونٹ میں امریکا بھی حصہ لے گا۔

پاکستان