اہم ترین

وائی فائی نہیں اب ہو فائی: کیمرے کے بغیر لوگوں کی سرگرمیاں بتانے والی ٹیکنالوجی

حال ہی میں وائی فائی ٹیکنالوجی میں ایک دلچسپ تبدیلی آئی ہے، جسے ہو-فائی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بغیر کسی کیمرے کے وائی فائی سگنل کے ذریعے لوگوں کی سرگرمیوں کا پتہ لگا سکتی ہے۔

وائی فائی ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ کے طور پر ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ جس نے لوگوں کی پرائیویسی کے حوالے سے تشویشات بڑھا دی ہیں۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی کو بھی انتہائی درست طریقے سے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں آپ کمرے میں کپڑے بدل رہے ہوں یا کوئی کام کر رہے ہوں، آپ کی ہر ایک سرگرمی پر ہوُ فائی کے ذریعے نظر رکھی جا سکے گی۔

ابھی یہ ٹیکنالوجی عام لوگوں کے استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن ٹیکنالوجی سے متعلق ایک جریدے کے مطابق یہ ایک عام وائی فائی سگنل کو بائیومیٹرک اسکینر میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف کسی کی حرکت اور سرگرمی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے بلکہ بایومیٹرک سگنیچر کو بھی تصدیق کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں بھی اے آئی کا کردار اہم ہے۔۔اس ٹیکنالوجی میں 2.4 گیگا ہرٹز وائی فائی سگنل اور ٹرانسفارمر-بیسڈ نیورل نیٹ ورک کا استعمال استعمال ہوتا ہے۔ یہ ریڈار اور سونار جیسے نظام کی طرح کام کرتا ہے۔

آسان زبان میں کہیں تو یہ نظام ایک کمرے میں وائی فائی سگنل کا جال پھیلا دیتا ہے اور جیسے ہی کسی سرگرمی یا حرکت کی وجہ سے سگنل کا راستہ متاثر ہوتا ہے، ہوُ فائی اسے پکڑ کر سب کچھ ٹریک کر لیتا ہے۔ اس کام کے لیے کیمرے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

پاکستان