اہم ترین

کیسا ہوگا گوگل پکسل؟ کیمرے سے بیٹری سے متعلق تفصیلات لیک

آئی فون کی طرح گوگل کے پکسل موبائل فون کے مداح بھی کسی طرح کم نہیں۔ دنیا بھر میں ہر کوئی گوگل کے متوقع پکسل 10 موبائل فون کی خصوصیات جاننا چاہتا ہے۔ یہ موبائل فون کم ۤئے گا اس کا حتمی اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن اس کی خصوصیات لیک ہونے کے بعد نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں مقبول اور مستند ٹیسٹر ایون بلاس نے پکسل 10 موبائل فون کے ڈسپلے، بیٹری اور کیمرا فیچرز کے بارے میں کئی دلچسپ تفصیلات جاری کی ہیں۔ یہ خصوصیات پاور صارفین اور فولڈ ایبل فون کے شوقین افراد کے لیے پکسل فونز کو اور بھی زیادہ دلکش بنا سکتی ہیں۔

ایک طویل ایکس تھریڈ میں ایون بلاس نےپکسل 10 سیریز کے تمام ماڈلز کے اسپیسفیکیشنز کو تفصیل سے شیئر کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پکسل 10پرو فولڈ ماڈل میں کچھ بڑے اپ گریڈز کئے گئے ہیں۔ اس کا آؤٹر اسکرین اب 6.4 انچ کا ہوگا، جو اس کے پچھلے ورژن سے تھوڑا بڑا ہے، جبکہ مین فولڈ ایبل ڈسپلے 8 انچ کا ہی رہے گا۔ اس کے علاوہ، ڈیوائس میں اب “ملٹی-الائی اسٹیل” سے بنا زیادہ پائیدار ہنج اور ہائی اسٹرینتھ ایلومینیم باڈی دی جائے گی۔

سب سے خاص بات یہ دنیا کا پہلا فولڈ ایبل فون ہو سکتا ہے جسے آئی پی 68 ریٹنگ ملے گی، یعنی دھول اور پانی کے معاملے میں بھی یہ کافی ایڈوانس ہوگا۔

گوگل نے پکسل 10 سیریز کے کیمرا کی تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن لیک ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پکسل 10 پرو فولڈ میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔ ایکسٹریم بیٹری سیور موڈ میں فون 72 گھنٹے تک چل سکتا ہے، جو فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لیے ایک بڑی بات ہوگی۔

پکسل 10 پرو اور پکسل 10 پرو ایکس ایل میں پرانے سائز کے ہی ڈسپلے ملیں گے، جن میں بالترتیب 6.3 انچ اور 6.8 انچ سائز ہوگا۔ دونوں میں 50 ایم پی مین کیمرہ اور 48 ایم پی کا آٹو فوکس الٹرا وائیڈ لینس ہوگا، جو میکرو فوٹوگرافی کے لیے بھی بہترین سمجھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ 48 ایم پی کا 5x ٹیلی فوٹو لینس بھی ملے گا جس میں 100x پرو ریز زوم اور 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ ہوگا۔

بیٹری کی کارکردگی میں بھی ان فونز کو اچھا بوسٹ ملنے کی بات کہی گئی ہے۔ پوسٹ دعویٰ کرتا ہے کہ ایفیشینٹ چپ کی وجہ سےپرو اورپروایکس ایل ایکسٹریم بیٹری سیور موڈ میں 100 گھنٹے تک چل سکتے ہیں۔

اگر پکسل 10 کی بات کی جائے تو اس میں 6.3 انچ کا کمپیکٹ ڈسپلے رہے گا، لیکن اس بار اس میں ایک نیا ٹیلی فوٹو لینس بھی شامل کیا گیا ہے جو 20گنا پرو ریز زوم سپورٹ کرے گا۔ اسے 11 ایم پی سینسر سے پاور کیا جائے گا۔

پاکستان