بالی ووڈ اداکارہٓ اور سپر ماڈل ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ حالات اور مجبوریوں نے انہیں وقت سے پہلے ہی بڑا کردیا۔
ملائکہ اروڑا کاشمال بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کئی دہائیوں بعد بھی لاکھوں مداحوں کے لئے فٹنسگرو کا درجہ رکھتی ہیں۔ تاہم، شو بز میں آنے سے پہلے وہ ایک معمولی متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جہاں ان کی والدہ اور والد میں علیحدگی ہوگئی تھی اور والدہ ان کی پرورش کے لئے کام کاج کرتی تھیں۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز ویب سائیٹ پنک ولا کو دیئے گئے انٹرویو میں ملائکا اروڑا نے کہا کہ میری ماں کام کر رہی تھیں، اس امر نے مجھے اضافی ذمہ دار بنا دیا۔ بہت کم عمری میں مجھے محسوس ہوا کہ میں ایسی صورتحال میں ہوں جہاں مجھے ذمہ دار ہونا پڑے گا۔ اور پھر میں وہ انسان بن گئی جو اپنی عمر سے پہلے ہی ذمہ دار بن جاتا ہے ۔
ملیکا اروڑا نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں کمانا شروع کیا، تو وہ صرف کمانے، بچت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رکھتی تھی۔ کیونکہ جب آپ عدم تحفظات کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں تو ایسا ہی کرتے ہیں۔ ہمیں کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ میری ماں نے بہت محنت کی اور یہ یقینی بنایا کہ کھانا، ترلیم اور اچھےکپڑوں سمیت ہمیں ہر چیز فراہم کرے جو ممکن ہو۔
ملائکا نے کہا کہ ہمارے پاس وراثتی جائیداد نہیں تھی۔ وہ ایسی بیٹی بننا چاہتی تھیں جس پر سب بھروسہ کریں۔ میں کہہ سکتی تھی کہ مجھے کام نہیں کرنا۔ لیکن مچج پر ذمہ داریاں تھیں۔ لوگ اکثر صرف خوبصورت اور کامیاب پہلو دیکھتے ہیں، اس کامیابی کے پیچھے مشکلات کو نظرانداز کرتے ہیں۔











