اہم ترین

حماس کے اب بھی 20 ہزار سے زیادہ جنگجو برسرپیکار ہیں، اسرائیلی عہدے دار

دو برس قبل 7 اکتوبر کو فلسطین کی سب سے بڑی مزاحمت کار تنظیم حماس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ ٓپریسن کیا تھا ۔ جس کے بعد اسرائیل مسلسل غزہ کو روند رہا ہے پھر بھی حماس کو ختم نہیں کرسکا۔۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ارنا میں دی اٹلانٹک نامی جریدے کی رپورتٹ شائع کی گئی ہے جس میں صیہونی حکومت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اب بھی 20 ہزار سے زیادہ جنگجو حماس کے لیے برسرپیکار ہیں۔

رپورٹ می نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر متعلقہ اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں حماس کے سپاہیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اس صیہونی عہدے دار نے بتایا ہے کہ صرف غزہ نہیں بلکہ مغربی کنارے میں بھی ہتھیاروں کا حجم تصور سے بہت زیادہ پے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں حالات غزہ سے بدتر نہیں ہوئے ہیں۔

ایٹلینٹک جریدے کے مطابق صیہونی فضائیہ کے سابق عہدے دار جنرل نمرود شیفر نے کہا ہے کہ تل ابیب غزہ میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ جنگ شائد نتن یاہو اور ان کے اتحاد کے حق میں ہو لیکن باقی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔

پاکستان