اہم ترین

طلاق نہیں لیں گے گووندا اور سنیتا: جوڑے میں صلح ہوگئی

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا ایک بار پھر طلاق کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ رپورٹس تھیں کہ ان کی بیوی سُنیتا آہوجا نے ممبئی کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دی ہے اور اداکار پر دوسری خواتین سے تعلقات ہونے کے الزامات لگائے ہیں۔ اب گووندا کے مینیجر نے کہا ہے کہ جوڑے کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہو چکا ہے۔

گووندا کے مینیجر نے کہا ہے کہ طلاق سے متعلق جو بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں وہ پرانے واقعات پر مبنی ہیں۔ دونوں کے درمیان فی الحال سب کچھ ٹھیک ہے۔ یہ پرانی بات ہے، جو اب پھیلائی جا رہی ہے۔ ان کے درمیان سب سلجھ گیا ہے۔ فکر کی بات نہیں ہے، ہم جلد ہی آفیشل بیان بھی جاری کریں گے۔

گووندا کے مینیجر نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ لوگ اس طرح کی جھوٹی کہانیاں پھیلا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ گووندا کے مینیجر سے پہلے ان کے وکیل للیت بیندرا نے بھی صاف کیا تھا کہ طلاق کا معاملہ نیا نہیں۔ سب کچھ سلجھ رہا ہے۔ یہ سب لوگ پرانی چیزیں اٹھا کر ڈال رہے ہیں۔

کیسے شروع ہوئیں طلاق کی خبریں؟

گزشتہ ہفتے 22 اگست سے گووندا-سنیٹا کے طلاق کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ ہاٹر فلائی کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ سنیٹا نے گووندا کے خلاف بے وفائی اور ظلم و زیادتی کے الزامات لگاتے ہوئے طلاق کی درخواست دی ہے۔

پاکستان