اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی محبت کی لیکن لازمی نہیں کہ جن سے محبت کی جائے، وہ حاصل بھی ہوں۔
یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مایا علی نےکہا کہ محبت اچھا جذبہ ہے، ہر کوئی محبت کرتا ہے، انہوں نے بھی کی۔ لیکن لازمی نہیں کہ جن سے محبت کی جائے، وہ حاصل بھی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ انسان کی قسمت کے فیصلے خدا کرتا ہے اور شادی کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے، جب خدا چاہے گا تو وہ شادی بھی کرلیں گی، وہ صرف اس لیے شادی نہیں کر سکتیں کہ لوگ یہ کہتے رہتے ہیں کہ عمر نکلی جا رہی ہے، فلاں شخص اچھا ہے، فلاں سے شادی کرلو۔
مایا علی نےکہا کہ شادی کے مشورے دینے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر چیز خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور شادی بھی ایسا ہی معاملہ ہے، جب خدا چاہیں گے تو ان کی شادی بھی ہوجائے گی۔











