اہم ترین

اسرائیلی ایجنسی موساد کی دہشت گرد ٹیم ختم کردی: ایران کا دعویٰ

ایران کے انٹیلی جنس اداروں نے صوبہ خراسان رضوی میں اسرائیل کی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے وابستہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے مسلسل نگرانی اور معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرکے صیہونی حکومت کی جاسوسی سروس (موساد) سے وابستہ 8 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار افراد اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں جنہوں نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران اہم اور حساس مراکز اور اہم فوجی شخصیات سے متعلق معلومات موساد کے انٹیلی جنس افسران کو بھیجی تھیں۔

دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار عناصر سول اور فوجی حکام کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ مقدس شہر مشہد میں اہم مراکز کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ کسی بھی کارروائی سے قبل انہیں پوری ہوشیاری کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے لانچرز، بم، دھماکہ خیز مواد اور بوبی ٹریپس بنانے کے لیے خام مال کی مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

پاکستان