اداکار اسد ملک کہتے ہیں کہ والد کے موت کے وقت وہ ان کے ساتھ نہ تھے اور یہ غم انہیں زندگی بھر رہے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو کلپ میں اسد ملک کہتے ہیں کہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی، اس لیے وہ محبت سے متعلق زیادہ علم نہیں رکھتے ۔
اسد ملک نے کہا کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں، شادی کے لیے انہیں بہت ساری چیزیں چھوڑنی اور قربان کرنی پڑیں گی، اس لیے بھی وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ فی الحال شادی کی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں۔ ان کے خیال میں شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ 20 برس کی عمر میں ان کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ والد نے برسوں ان کا بہت خیال رکھا۔ پھر خود انہوں نے ہی اپنے والد کی دوسری شادی کروائی۔ ان کے والد کے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔ ان کے موت کے وقت وہ ان کے ساتھ نہ تھے اور یہ غم انہیں زندگی بھر رہے گا۔











