اہم ترین

وزن کم کرو اور بونس پاؤ: چینی کمپنی کا ملازمین کے لئے اعلان

چین کی معروف ٹیک کمپنی اراشی وژن اِنک نے اپنے ملازمین کی وزن کم کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔

چینی سرکاری ادارے ژنہوا کے مطابق اراشی وژن اِنک المعروف انسٹا 360 نے اپنے ملازمین کے وزن میں کمی کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

کمپنی نے اپنے سالانہ ’ملین یووان ویٹ لاس چیلنج‘ کی شروعات 12 اگست سے کی، جس میں ملازمین کو صحت مند لائف اسٹائل اپنانے کے لیے ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس چیلنج میں حسہ لینے والے ہر ملازم کو ہر آدھا کلو وزن کم کرنے پر 500 یووان (تقریباً 19 ہزار روپے) کا بونس ملتا ہے۔

اس سال شی یاکی نامی ملازم نے 90 دنوں میں 20 کلو سے زیادہ وزن کم کرکے ویٹ لاس چمپئن کا خطاب جیتا۔ ساتھ ہی اسے 20 ہزار یووان (تقریباً 8 لاکھ روپے) کا نقد انعام ملا۔

شی یاکی نے وزن میں کمی کو اپنی زندگی کا سب سے اچھا وقت قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خوبصورتی کی بات نہیں بلکہ صحت کا معاملہ بھی ہے۔

پاکستان