اہم ترین

ملک میں کبھی کچھ نہیں سدھرے گا: مشی خان کا سماجی معاملات پر بات نہ کرنے کا اعلان

اداکارہ مشی خان نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ ویڈیوز میں سماجی مسائل کے حل کے لئے بات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنی ویڈیو میں مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں ۔اس ملک میں کبھی کچھ نہیں سدھرے گا۔

مشی خان نے کہا کہ تکلیف دہ چیزیں دیکھ کر اس کا دماغ سست ہو گیا ہے۔ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔

مشی خان کا شمار عمران خان کی حامی اور حکومت کے ناقد فنکاروں میں ہوتا ہے۔ اس کا وہ برملا اعتراف بھی کرتی ہیں۔

پاکستان