اہم ترین

یاماہا اب پاکستان میں موٹرسائیکلیں نہیں بنائے گا

پاکستان کے دیہی اورپٌہاڑی علاقوں میں مقبول ترین موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ ہماری بزنس پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے ہم آپ کو آگاہ کرنا چاہیں گے کہ ہم موٹرسائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کر رہے ہیں۔

کمپنینےکہا ہے کہ ہم آپ کے اتنے برسوں کی حمایت اور ہم سے جڑے رہنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔کمپنی کی پالیسی کے مطابق یاماہا کے پاکستان میں مجاز ڈیلروں کے ذریعے سپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ بھی جاری رہے گی۔

پاکستان میں یاماہا موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز دستیاب رہے ہیں۔ ان میں یاماہا وائی بی 125 کے مخلتف ویرئنٹس کی قیمتیں چار لاکھ 24 ہزار سے چار لاکھ 85 ہزار تک تھیں۔

پاکستان