ٹیک کمپنی ایپل نے اپنے ایو ڈراپنگ ایونٹ کے دوران نسبتاً کم قیمت اسمارٹواچ ایس ای3 لانچ کردی۔
ایپل نے ایس ای 3 کو اپنے پرانے ورژن کے مقابلے تیز پروسیسر کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ نئےماڈل میں ایس 10 پروسیسر دیا گیا ہے، جس سے یہ پرانے ورژن کے مقابلے زیادہ بیٹری بیک اپ دے گی۔
ایس ای 3 اپنے پرانے ورژن کے مقابلے میں آپ کی صحت کا زیادہ خیال رکھے گی۔ اس میں آپ کو آن ڈسپلے، تیز چارجنگ کے ساتھ کئی دلکش فیچرز ملتے ہیں۔
اس کےعلاوہ ایس ای 3 میں آپ کو5 جی سیلولر صلاحیت ملتی ہے۔ اس میں آپ کو کور گلاس ملتا ہے، جو اسے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بناتا ہے۔
ایپل نے ایس ای 3 کے پری-آرڈر وصول کرنا شروع کردیئےہیں۔ تاہم یہ مارکیٹ میں 19 ستمبر سے دستیاب ہوگی۔
پرانے ورژن کے مقابلے ایپل واچ ایس ای 3 میں آن ڈسپلے فیچر آ گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کمپنی کے مطابق آپ کو واچ میں 18 گھنٹے کی بیٹری لائف ملتی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اس میں تیز چارجنگ کا فیچر بھی شامل کر دیا ہے۔ اپنے پرانے ورژن کے مقابلے ایپل واچ دگنا زیادہ تیزی سے چارج ہوتی ہے۔
اس واچ کو آپ 15 منٹ چارج کر کے 8 گھنٹے کا بیٹری بیک اپ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ 45 منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔











