اہم ترین

آئی فون صارف ہوشیار: کومیٹ ایپ ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں

مصنوعی ذہانت پر مبنی معروف اسٹارٹ اپ پرپلیکسیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اروند سری نواس نے آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے صارفین کو ایپل ایپ اسٹور پر موجود ایک جعلی ایپ سے خبردار رہنے کو کہا ہے، جس کا نام کومیٹ براؤزر ہے۔

سرینیواس کے مطابق، ایپ اسٹور پر دستیاب یہ ایپ نا صرف جعلی ہے بلکہ اسپیم بھی ہے، اور اس کا پرپلیکسیٹی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اروند سری نواس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اب تک کومیٹ براؤزر کو آئی او ایس کے لیے باضابطہ طور پر ریلیز ہی نہیں کیا گیا۔ جو ایپ اس وقت ایپ اسٹور پر موجود ہے، وہ جعلی ہے۔ اس جعلی ایپ سے صارفین کے ڈیٹا کے چوری ہونے یا دیگر سیکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جعلی ایپ سے خطرہ کیوں؟

یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کومیٹ براؤزر نے اینڈرائیڈ صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے اور آئی فون صارفین بھی شدت سے اس کے منتظر ہیں۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دھوکہ دہی پر مبنی عناصر نے جعلی کومیٹ ایپ کو ایپ استور پر اپ لوڈ کر دیا، جو کہ صارفین کو غلط فہمی میں مبتلا کر رہا ہے۔

کومیٹ براؤزر کیا ہے؟

پرپلیکسیٹی کی جانب سے لانچ کیا گیا اے آئی پاورڈ کومیٹ براؤزر ایک جدید ویب براؤزر ہے جو کرومیم فریم ورک پر مبنی ہے۔ اور یہ گوگل کروم کا متبادل بن کر ابھرا ہے،

صارفین کی سہولت کے لئے یہ براؤزر جدید اے آئی ٹولز فراہم کرتا ہے۔ طویل مواد کا خلاصہ ، ٹاسک آٹومیشن، اور ورک فلو مینجمنٹ جیسی خصوصیات رکھتا ہے

پہلے اس کا پریمیم ورژن متعارف کروایا گیا تھا، تاہم اب کمپنی نے تمام پریمیم فیچرز کو مفت کر دیا ہے۔

پاکستان