اہم ترین

شادی نہیں چلنی ہوگی تو کتنی بھی کوشش کرلیں نہیں چلے گی: مہیما چوہدری

بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدھری کہتی ہیں کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے، جسے نہ چلنا ہوا تو چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں وہ نہیں چلے گی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مہیما چودھری نے فلمی دنیا میں شروعات شاہ رخ خان کی فلم سے کی۔ انڈسٹری میں ان کا سفر آسان تھا، لیکن ذاتی زندگی میں مہیما کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ چھاتی کے کینسر سے لڑ چکی ہیں، ایک بھیانک کار حادثے کا شکار ہو چکی ہیں اور شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی اریانا کی تنہا پرورش کر رہی ہیں۔

مہیما اپنی نئی فلم ‘دُرلب پراساد کی دوسری شادی’ کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس میں ان کے ساتھ سنجے مشرا بھی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے حساس موضوعات پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی کامیاب شادی نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا۔ جب بھی کسی کے طلاق کے بارے میں سنتی تھی تو سوچتی تھی کہ شاید کسی نے پوری کوشش نہیں کی ہوگی۔ لیکن جب یہ میرے ساتھ ہوا تو سمجھ آئی کہ جو چیز نہیں چلنی، اس کے لئے چاہے کتنی بھی کوشش کرو، وہ نہیں چلے گی۔ صحیح وقت پر فیصلہ کرنا ہی سمجھداری ہے۔

ماہیما نے بتایا کہ طلاق ان کی زندگی کا بہت مشکل مرحلہ تھا، لیکن انہوں نے درست وقت پر فیصلہ لے کر اپنے اور اپنی بیٹی اریانا کے لیے بہتر راستہ چنا۔ان کے پاس اس وقت سپورٹ کرنے والے اہلِ خانہ موجود تھے۔ ان کی ماں اور نانی نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور بیٹی کی پرورش کا وعدہ کیا۔ وہ خود مضبوط نہیں تھیں، لیکن خاندان کی مدد نے ان کے لیے مشکل وقت آسان بنایا۔

ماہیما نے کہا کہ اگرچہ ان کا طلاق ابھی زیر التواء ہے لیکن اس کے باوجود وہ دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شادی دو لوگوں کے درمیان تعاون اور سپورٹ کا رشتہ ہے۔ شادی میں ایک دوسرے کی سوچ، ترجیحات اور زندگی کے اہداف کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ تعلقات مضبوط رہیں۔

پاکستان