اہم ترین

پیار میں بار بار دھوکا ملا لیکن اب مضبوط ہو چکی ہوں: شہناز گل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کئی اداکاراؤں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر کچھ ایسی بھی ہیں جن کا بالی ووڈ ڈیبیو سلمان خان کی فلم سے تو ہوا، مگر ان کا سفر اس سے کہیں زیادہ جدوجہد سے بھرا رہا۔ انہی میں ایک نام شہناز گل کا ہے، جنہوں نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ہندی سنیما میں انٹری دی۔

ہمیشہ خبروں میں رہنے والی شہناز گل نے اب اپنی ذاتی زندگی اور محبت کے تلخ تجربات پر کھل کر بات کی ہے، جس میں ان کے دل کا درد صاف جھلکتا نظر آیا۔

بالی ووڈ میں آنے سے پہلے شہناز گل نے ٹی وی انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس 13 نے انہیں گھر گھر پہچان دی۔ شو کے دوران سلمان خان کے ساتھ ان کی خاص بانڈنگ بھی بنی، جو آج تک برقرار ہے۔

حالیہ گفتگو کے دوران ایک خاتون مداح نے سوشل میدیا پر شہناز گل سے سوال کیا کہ اگر اپنے ہی لوگ دھوکا دے دیں تو ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے سامنے اپنے جذبات ظاہر نہیں کرنے چاہئیں۔ مضبوط بننا پڑتا ہے اور آنسوؤں کو اپنے کام میں بدلنا ہوتا ہے۔ اتنے دھوکے کھانے کے بعد اب میں کافی میچور ہو گئی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے مزید کہامیں نے زندگی میں بہت زیادہ جدو جہد کی ہے۔ اگر اس کے بارے میں بتانے لگوں تو شاید میری سوانح عمری بھی مکمل نہ ہو سکے۔ بس مضبوط رہنا سیکھیں کیونکہ جدوجہد انسان کو آگے بڑھنا سکھاتی ہے۔

شہناز گل کے اس بیان نے مداحوں کو جذباتی کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے الفاظ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان