اہم ترین

غزہ میں نسل کشی کے بعد اسرائیل کو اربوں ڈالر کا امریکی ہتھیاروں کا پیکیج

امریکا نے اسرائیل کو 6.67 ارب ڈالر مالیت کے امریکی اسلحے اور جنگی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جو اسرائیل کے ساتھ جاری غزہ جنگ کے دوران سب سے بڑا عسکری پیکج تصور کیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا اسرائیل کو مکمل راکٹ لانچرز اور جدید نشانہ بازی نظام کے ساتھ۔ 30 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا ، جس کی ملایت 3.8 ارب ڈالر ہے

اس کے علاوہ فوجی نقل و حرکت کے لئے ایک ارب 98 کروڑ ڈالر مالیت کی 3250 لائٹ ٹیکٹیکل گاڑیاں ،، 74 کروڑ ڈالر کے نامر نامی آرمرڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس اور 15 کروڑ ڈالر کے لائٹ ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کئے جائیں گے۔

امریکا کے مطابق یہ فروخت اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ہے تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹ سکے۔

امریکا کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان خفیف جنگ بندی برقرار ہے، لیکن تشدد اور حملے جاری ہیں۔ بہت سے حقوق گروپس اور اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے امریکہ پر اسلحے کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ وہ اسے جنوسائیڈ کی صلاحیت کو بڑھانے والا قرار دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی امریکا نے سعودی عرب کو 9 ارب مالیت کے پیٹریاٹ میزائلز اور متعلقہ دفاعی سامان کی فروخت کی بھی منظوری دی ہے۔

پاکستان