اہم ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین ٹیم کا اعلان: پیٹ کمِنز، اسٹیواسمتھ اور میتھیو شارٹ باہر

آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمِنز اپنی کمر کی چوٹ کے باعث 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں، اور ان کی جگہ بین ڈوارشیس کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ میتھیو شارٹ کو فارم کی بنیاد پر ڈراپ کر کے ان کی جگہ میٹ رینشا کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی۔

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمِنز اپنی کمر کی چوٹ کے باعث 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں ابتدائی طور پر پروویژول 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاکہ وہ ابتدائی میچز کے دوران بحالی کے مراحل سے گزر سکیں۔ ان کی تازہ اسکین رپورٹس مثبت آئیں، لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ انہیں مکمل صحت یابی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

آسٹریلوی سلیکٹر ٹونی ڈوڈماڈے نے کہا کہ ڈوارشیس بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم کو نیا متبادل فراہم کرتے ہیں اور ان کی سوئنگ اور اسمارٹ وری ایشنز اسکواڈ کے لیے مفید ہوں گی۔ رینشا کو اسپن سے بچانے والے اور مڈل آرڈر میں مضبوط بیٹنگ آپشن کے طور پر شامل کیا گیا۔

ٹاپ آرڈر میں سکپر مچل مارش اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ برقرار ہیں، جبکہ کیمیرون گرین اور گلین میکسویل بھی اوپننگ میں متبادل کے طور پر تیار ہیں۔ میکسویل کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کینگرو ٹیم میں مچل مارش کپتان ہوں گے۔ جب کہ دیگرکھلاڑیوں میں زاویر بارٹلیٹ، کوپر کانولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشیس، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میٹ کوہنمین، گلین میکسویل، میٹ رینشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا شامل ہیں

پاکستان