اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے غزہ میں فضائی اور بری کارروائیوں کے ذریعے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے آدھے لیڈر شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائی کا دائرہ غزہ کے جنوب میں واقع سب سے بڑے شہر خان یونس تک وسیع کر دیا ہے۔
تل ابیب میڈیا بریفنگ کے دوران ایلون لیوی نے دعوی کیا کہ اسرائیلی افواج کی غزہ میں پیش قدمی جاری ہے۔ اب تک حماس کی بریگیڈز کے نصف رہنماؤں کو مار دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حماس کی عسکری صلاحیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق اسرائیلی حکومت کا ماننا ہے کہ اس وقت غزہ حماس کے عسکری ونگ کے 24 بریگیڈز برسرپیکار ہیں اور ہر بریگیڈ میں ایک ہزار جنگجو شامل ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فورہ جنگ بندی روکنے سے متعلق نئی قرارداد جمع کرائی ہے۔
اقوام متحدہ میں یو اے ای کے مشن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ سلامتی کونسل کو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
The UAE calls for a humanitarian ceasefire resolution to be adopted urgently and has just submitted a draft to the UNSC.
— UAE Mission to the UN (@UAEMissionToUN) December 6, 2023
The situation in the Gaza Strip is catastrophic and close to irreversible. We cannot wait. The Council needs to act decisively to demand a humanitarian… https://t.co/mDr4c2F2FP
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت سکریٹری جنرل کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے معاملات پر سلامتی کونسل کی توجہ دلانے کا یہ اختیار حاصل ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مشن نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے پیش کی گئیقرارداد کے مسودے کو عرب اور او آئی سی گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ہم تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ سیکرٹری جنرل کی کال کی حمایت کریں۔