اہم ترین

امام الحق کو سست بیٹنگ لے ڈوبی

انضمام الحق کے بھتیجے اور پاکستانی شائقین میں پرچی کی عرفیت سے مشہور امام الحق کی سست بیٹنگ سے آسٹریلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ بھی پریشان ہوگئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کھیلے گئے دو میچوں میں امام الحق نے سب سے زیادہ گیندیں کھیلی ہیں۔ چار اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر 301 گیندوں کا سامنا کیا لیکن ایک فٹی کے ساتھ انہوں نے صرف 94 رنز ہی بنائے۔

کپتان شان مسعود اور ٹیم دائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرز پر تیز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ اس حوالے سے میلبرن ٹیسٹ سے پہلے ٹیم کو صحیح طرح ذہن نشین بھی کرایا گیا تھا۔۔ اس کا اثر ٹیم کے بیٹنگ رن ریٹ پر بھی مثبت پڑا۔ لیکن امام الحق نے اپنا وطیرہ نہ بدلا ۔

امام الحق کی سسٹ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق نے پہلا رنز لینے میں 18 گیندیں ضائع کیں۔

انتہائی سسٹ بیٹنگ کی وجہ سے امام الحق کو آسٹریلیا کلے خلاف تیسرے میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ صائم ایوب اوننگ بیٹر ہوں گے۔ پشاور زلمی کے بیٹر اب اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف کریں گے۔

پاکستان