اہم ترین

نہ کترینہ نہ سنگیتا۔۔ سلمان کی نظر میں خوبصورت اداکارہ کون؟؟؟

سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان دوستی اور رشتہ مشہور تھا۔ سلمان آج بھی کترینہ کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سلمان کترینہ کو سب سے خوبصورت اداکارہ نہیں مانتے۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کو برس بیت گئے۔ لیکن آج بھی سلمان خان کے لبوں پر ایشوریا رائے کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ ان دونوں کی فلم ہم دل دے چکے 1999 میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد سے ان کے افیئر کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔ اس فلم میں بھی ان کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد بھی کچھ عرصے تک ان کے تعلقات کے چرچے ہوتے رہے۔ لیکن اس کے بعد اچانک بریک اپ کی خبر آگئی۔ایشوریہ رائے کے بعد سلمان خان کا نام بھی کترینہ کیف سے جوڑا گیا۔ لیکن یہ ایک ساتھ بھی زیادہ دیر نہیں چل سکا۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی اور نہ ہی بریک اپ کا ذکر کیا۔ اور نہ ہی انہوں نے کبھی ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر کیا جو اس دوران سرخیوں میں تھیں۔

سلمان خان نے ایشوریا رائے کی خاطر وویک اوبرائے کو دھمکی دی تھی۔ جس کی وجہ سے وویک اوبرائے نے پریس کانفرنس بھی کی۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سلمان خان نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایشوریہ رائے سے جھگڑا کیا تھا۔ جس کے بعد شاہ رخ خان نے ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اب سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج بھی ایشوریہ رائے سلمان خان کی نظر میں بہترین اداکارہ ہیں۔ یہ ویڈیو شو کافی ود کرن کی ہے۔ جس میں کرن جوہر نے سلمان خان سے پوچھا کہ ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے درمیان کون سی اداکارہ زیادہ خوبصورت ہے؟ اور اس کے جواب میں سلمان خان نے کوئی وقت ضائع کیے بغیر ایشوریہ رائے کا نام لیا۔ تاہم انہوں نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریہ رائے بچن۔

پاکستان