مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) نے چھوٹی کمپنیوں کے لئے نیا سبسکرپشن پلان جاری کردیا ہے۔ جو کہ کمپنیوں کے لئے موجودہ پلان سے 80 فیصد سستا ہے۔
ایکس کے ویریفائیڈ نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان چھوٹی کپمنیاں بھی ایکس کا سبسکرپشن پلان لے سکتی ہین۔ اس کے لئے 200 ڈالر ماہانہ یا 200 ہزار ڈالر سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔
پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 55 ہزار 800 روپے ماہانہ جب کہ 5 لاکھ 57 ہزار روپے سالانہ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ایکس کی جانب سے نیا بزنس پلان موجودہ پلان سے 80 فیصد کم ہے۔
Our new Verified Organizations Basic tier is now available for $200/month or $2000/year!
— Verified (@verified) January 2, 2024
Designed for smaller businesses, subscribers receive ad credits & priority support to enable faster growth on X
Subscribe via https://t.co/tavd2Beuhx
نئے بزنس پلان میں کچھ سہولیات کے علاوہ وہی ہیں جو پریمیم پلان کے صارفین کو دستیاب ہیں۔ اس میں صارفین کو بنیادی پلان کی طرز کا دگنا بوسٹ (boost) اور ایفیلی ایشن نہیں ملے گی۔ اس میں گولڈ چیک مارک، ترجیحی سپورٹ، پریمیم پلس اور لنکڈان (LinkedIn) پر بھرتی جیسے فیچرز ضرور ملیں گے۔
جب کوئی کمپنی سبسکرپشن خریدتی ہے تو اس کے اکاؤنٹ پر سونے کا ایک چیک مارک ظاہر ہوتا ہے جو اسے دوسرے اکاؤنٹس سے مختلف بناتا ہے۔ ان کمپنیوں کو میڈیا اسٹوڈیو کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے، جس کی مدد سے کمپنیاں پوسٹس کو شیڈول کر سکتی ہیں اور پوسٹ پر آنے والی ٹریفک پر گہری نظر رکھ سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایکس پریمیم پیکیج کی حامل کمپنیوں کو ایک ہزار جب کہ بنیادی سبسکرپشن لینے والی کمپنیوں کو 100 ڈالر امالیت کے شتہارات کا کریڈٹ بھی دیتا ہے۔ اس کی مدد سے کمپنیاں پلیٹ فارم پر اشتہارات دے سکتی ہیں۔