اہم ترین

پاکستان تیسرا ٹی20 بھی ہار گیا؛ سیریز نیوزی لینڈ نے جیت گیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ہرا سیریز اپنے نام کرلی۔۔

ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو اسے راس نہ آیا۔ کیوی بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی کھل کر پٹائی کی اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان صرف 179 رنز ہی بناسکی، اس طرح ٹیم یہ میچ بھی 45 رنز سے ہار گئی۔

پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں

تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان نے اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جارحانہ بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے سارے کھلاڑی ناکارہ

تیسرے میچ میں بھی بابر اعظم کے علاوہ سارے کھلاڑی ناکارہ ثابت ہوئے۔ایسا لگتا تھا کہ کھلاڑی ہارنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ کوئی بھی 11 رنز فی اوورز کے اوسط سے بیٹنگ کے لئے کھیلنے کو تیار نہیں تھا۔

صائم ایوب 13 گیندوں پر 10 رنز جب کہ محمد رضوان 20 گیندوں پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم روایتی انداز میں کھیلتے رہے لیکن کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ سکا۔ فخر زمان 19 اور اعظم خان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد اس بار بھی ناکام ہوگئے ۔

بابر اعظم اب مرتبہ بھی اپنی نصف سنچری بنائی اور آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اسی طرح 37 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ نواز نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں179 رنز ہی بناسکی ۔ اس طرح پاکستان نیوزی لینڈ سے تیسرا ٹی ٹوئنتی ہارنے کے بعد سیریز بھی ہار گیا۔

پاکستان