اہم ترین

شاہین آفریدی پہلے 3 ٹی 20 انٹرنیشنل ہارنے والا پہلا کپتان

پاکستان نیوزی لینڈ سے سیریز ہار گیا لیکن اس کے ساتھ شاہین آفریدی پہلے تین ٹی ٹوئنٹی ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے لگاتار 2 پی ایس ایل ٹرافیاں اپنے نام کی۔ اسی وجہ سے آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کی جگہ شاہین آفریدی کو وائٹ بال کرکٹ کا نیا کپتان بنایا گیا۔

شاہین آفریدی کا پہلا ہدف نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تھی۔ اس سیریز سے قبل پاکستان کا پلڑا ہمیشہ نیوزی لینڈ پر بھاری رہا ہے۔

لیکن اس مرتبہ پاکستان لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہار گیا ۔اس طرح ناصرف سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئی بلکہ شاہین آفریدی کو پہلے پاکستانی کپتان بن گئے جو اپنے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہی ہار گئے۔

سیریز ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

عاقد نامی اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ کم از کم اب عاقب جاوید یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ شاہین آفریدی کم از کم بابر اعظم کے برعکس ٹاس تو جیت جاتے ہیں۔

صوفی عرفان نے کہا کہ بلاشبہ بابر اعظم شاہین شاہ سے بہتر کپتان تھے۔

مسلسل ہار پر مصطفٰی نامی سارف نے لکھا کہ ہر کوئی اس ٹیم کی حمایت کرے کیونکہ اصلی پرستار وہ ہیں جو مشکل وقت میں اپنی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں۔ یہی کھلاڑی شاہین آفریدی کی کپتانی میں اس سال ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتائیں گے۔

پاکستان