پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان اور مینٹور ڈیرن سیمی نے اب اسی ٹیم میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹی توئنتی کرکٹ کا سبب سے کامیاب کپتان کہاجاتا ہے کیونکہ ان کی قیادت مین ویسٹ انڈیز نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل میں بھی وہ ابتدا سے ہی پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ پہلے وہ ٹیم کے کپتان تھے لیکن بعد میں انہین مینٹور بنادیا گیا۔۔ اور اب انہیں نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔
پشاور زلمی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ میں اس کا اعلان کیا ہے۔
📣🚨
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 18, 2024
𝑫𝒂𝒓𝒆𝒏 𝑺𝒂𝒎𝒎𝒚 – 𝑯𝒆𝒂𝒅 𝑪𝒐𝒂𝒄𝒉 𝒐𝒇
𝑷𝒆𝒔𝒉𝒂𝒘𝒂𝒓 𝒁𝒂𝒍𝒎𝒊 𝑭𝒐𝒓 𝑷𝑺𝑳 9 💛
The tactician, @darensammy88 is all set to lead his men in yellow to their second championship title ⚡️🏆#Zalmi #YellowStorm #HBLPSL9 pic.twitter.com/BFpF8OnEuL
فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم حصہ ہیں۔ پاکستان اور زلمی فینز ان کے گرویدہ ہیں، ساتھ ہی بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کےلیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔