اہم ترین

زیادہ گرم پانی پینے کے 5 نقصانات

معالجین کی جانب سے بہت سی طبی حالتوں جیسے گلے کی سوزش، بدہضمی یا سینے کی جکڑن کے لیے گرم پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ لیکن بہت زیادہ گرم پانی پینا بھی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

اگرچہ گرم پانی پینے کے بہت سے فوائد ہیں، لیکن کسی بھی چیز کے حد سے زیادہ استعمال کے مضر بھی اثرات ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ گرم پانی پینے سے قوت مدافعت پر برا اثر پڑتا ہے۔

جلن

بہت زیادہ گرم پانی پینا آپ کے منہ، گلے اور نظام انہضام میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔ گرم پانی پینے سے پہلے اسے محفوظ درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرنا ضروری ہے۔

جسم میں پانی کی کمی

اگر بہت زیادہ گرم پانی پیا جائے تو یہ پانی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ بہت زیادہ گرم پانی پینا آپ کے جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

ہاضمے کے مسائل

اگرچہ ہاضمے میں مدد کے لیے اکثر گرم پانی کی سفارش کی جاتی ہے، بہت زیادہ گرم پانی پینا معدے کی پرت کو نقصان پہنچاسکتا ہے، جس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

نمکیات میں عدم توازن

زیادہ عرصے تک بہت گرم پانی پینا جسم میں ضروری معدنیات کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم پانی بہت زیادہ پسینے کا سبب بن سکتا ہے، جو الیکٹرولائٹ عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے۔

دانتوں پر اثر

بہت گرم پانی آپ کے دانتوں کی یرونی پرت کو بتدریج نقصان پہنچا سکتا ہے ، اس سے دانتوں کی حساسیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بہتر ہے کہ گرم پانی پینے سے پہلے تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں۔

پاکستان