اہم ترین

پرانی سیاست چاہیے تو شیر اور نئی قیادت کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو پرانی سیاست چاہیے تو شیر کو ووٹ دیں اور اگر سمجھتے ہیں کہ نئی قیادت کی ضرورت ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو اور بینظیر کے نظریے پر عمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس وقت ملک میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے۔ ہمیں اقتدار ملا تو 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کے تمام مکاتب فکر کے مسائل حل کریں گے، ہم کسانوں کے لیے کسان کارڈ لے کر آئیں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے یہ الیکشن لڑ رہا ہوں، ہمارے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں۔ اگر پرانی سیاست چاہیے تو شیر کو ووٹ دیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نئی قیادت کی ضرورت ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

پاکستان