اہم ترین

لمبی لمبی ای میل لکھنے کی ٹینشن ختم؛ اب آپ صرف بولیں

گوگل اپنے صارفین کے لئے ایسی ایپ تیار کررہا ہے جس کی مدد سے آپ کو ای میل لکھنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی بلکہ آپ متن بولیں گے اور ای میل تیار ہوجائے گی وہ بھی دفتری زبان و بیان میں ۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں بطور ڈیفالٹ جی میل (Gmail) ایپ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ پوری دنیا میں پیشہ ورانہ کام کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

آنے والے وقت میں کمپنی اس ایپ میں اے آئی (AI) سپورٹ فراہم کرنے جا رہی ہے۔ فی الحال امریکا میں کچھ صارفین فگوگل ورک اسپیس (Google Workspace) کے ذریعے اے ۤئی (AI) خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

چند ہفتوں قبل گوگل نے ایک تقریب کے دوران ہیلپ می رائٹ (Help Me Write) کے نام سے ایک اے آئی (AI) ٹول دکھایا تھا۔ اس کی مدد سے صارفین چھوٹی سی وجہ بتا کر لمبی ای میلز لکھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے باس کو بیماری کی چھٹی سے متعلق ای میل بھیجنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بس اس اے آئی ٹول ہیلپ می رائٹ (Help Me Write)کو چھٹی کی وجہ بتانا ہے اور ایک دفتری زبان کے ساتھ ای میل تیار کرے گا۔

لمبی ای میلز جلدی لکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ جی میل ایپ کا ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جسے کمپنی آنے والے وقت میں ایپ میں متعارف کروا سکتی ہے۔

اسپینڈرائیڈ (Spandroid) کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آنے والے وقت میں صارفین آواز کے ذریعے بھی ای میلز لکھ سکیں گے۔ آپ کو آواز کے ذریعے اے آئی کو پرامپٹ دینا ہوگا اور AI ٹول سیکنڈوں میں آپ کے لیے میل تیار کرے گا۔

وائس پرامپٹ کیسے کام کرے گا؟

گوگل کی جی میل ایپ میں آواز کے ذریعے اے آئی کو پرامپٹ کرنے کا فیچر اسی طرح کام کرے گا جس طرح آپ فی الحال کی بورڈ میں آواز پر مبنی فیچر استعمال کرتے ہیں۔ تاہم گوگل کا فیچر عام کی بورڈ فیچر سے مختلف ہوگا اور جن صارفین کے کی بورڈ میں وائس فیچر نہیں ہے وہ بھی جی میل کا وائس بیسڈ پرامپٹ فیچر استعمال کرسکیں گے کیونکہ یہ ایپ کے ساتھ منسلک ہوگا۔

وائس پرامپٹ دینے کے بعد، آپ کو “کری ایٹ” بٹن پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد اے آئی آپ کے لیے ای میل لکھے گا۔

نوٹ: ہیلپ می رائٹ (Help Me Write) فیچر’ فی الحال امریکا میں کچھ صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔ ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں کمپنی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے عالمی سطح پر جاری کرے اور اس میں نئے فیچرز بھی شامل کرے۔

پاکستان