دسمبر 2023 میں سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں ریلیز فلم ‘اینیمل’ نے دھوم مچادی ۔ اس فلم سے جہاں رنبیر کپور ایک بار پھر ہر طرف مشہور ہو گئے تو وہیں انیل کپور اور بوبی دیول کے کام کو بھی خوب سراہا گیا۔ لیکن اینیمل کی ریلیز کے بعد جس کے بارے میں سب سے زیادہ بات ہوئی وہ اداکارہ ترپتی دیمری ہیں۔
فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد ترپتی دیمری کے فالوورز کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی۔ فلم میں انہوں نے ایک چھوٹا لیکن دامدار کردار میں نبھایا۔
فلم میں زویا کا کردار ادا کرنے والی ترپتی نے فلم اینیمل کی کامیابی اور اس سے اپنے لیے ہونے والے فائدے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اپنے انٹرویو میں ترپتی دیمری نے کہا کہ اینیمل کی کامیابی کے بعد ہر رات سونے سے پہلے اپنے ستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، کیونکہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔
؎