ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام آزاد یا کسی اور نشان پر ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر مہرل گائیں، وعدہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤں گا ۔
ملتان مین جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے عوام ہر مشکل میں ہمارے ساتھ رہے۔ 8 فروری کو مشکل وقت ختم اور اچھا وقت شروع ہوگا۔ آپ کے ووٹ سے پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی، ہم الیکشن جیت کی عوامی حکومت بنائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے۔ ہم سب مل کر معاشی، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔وعدہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤں گا۔۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔
“انشاء ﷲ8 فروری کو ہم حکومت بنائیں گے اور مزدوروں، کسانوں ، محنت کشوں اور پسماندہ طبقے کے نمائندے بن کر ہم بلاتفریق سب کیلئے کام کریں گے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) January 26, 2024
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari#چنو_نئی_سوچ_کو#MultanWithBilawal pic.twitter.com/sHYekC3dtF
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، یہ لوگ تو نعرے بھی چوری کرلیتے ہیں، ایٹم بم ذوالفقار بھٹو نے بنایا، تم نے صرف بٹن دبایا ہے، سی پیک نوازشریف نہیں آصف زرداری لائے، انہوں نے سی پیک کا راستہ تبدیل کرکے پنجاب کی طرف موڑ دیا۔