اہم ترین

پنجاب آکر تنقید کرنے والوں کے ہر طرف ن لیگ ہی منصوبے ہوتے ہیں: مریم

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ ہمارے مخالف جس جگہ جلسہ کرتے ہیں ان کے آگے بھی مسلم لیگ ن کے منصوبے ہوتے ہیں پیچھے بھی مسلم لیگ ن کے منصوبے ہوتے ہیں۔

بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ہمارا منشور بالکل واضح ہے , ہر شہر کی ترقی , ہر گاؤں کی ترقی , کسان کی ترقی , علاج کی مفت سہولیات , تعلیم کو عام کرنا اور ہر ضلع میں شاندار دانش سکول بنانا ہمارا منشور ہے۔ ۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو انتخابات کے دنوں میں ہی پنجاب کیوں یاد آتا ہے۔ ہمیں کسی پر تنقید کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے تو منصوبے ہی اتنے ہیں کہ اگر انکو گنوانا شروع کریں تو شام ہوجائے۔ ہمارے مخالف جس جگہ جلسہ کرتے ہیں انکے آگے بھی مسلم لیگ ن کے منصوبے ہوتے ہیں پیچھے بھی مسلم لیگ ن کے منصوبے ہوتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور تکلیفوں میں گھرے عوام نوازشریف کو اس لیے آوازیں دے رہے ہیں کہ کوئی آیا انتقام لیکر چلتا بنا , کوئی آیا گالی گلوچ کرکے چلتا بنا , لیکن نوازشریف اور مسلم لیگ ن نے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے۔

پاکستان