اہم ترین

واٹس ایپ میں نیا فیچر؛ چھوٹے تاجروں کے لیے لائے گا بڑے فائدے

دنیا کی مقول ترین انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو واٹس ایپ کے ذریعے چھوٹے کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ ہمیشہ اپنے حریفوں سے آگے رہنے کی کوشش کرتا ہے، اور اسی لیے وہ اپنی ایپ میں مسلسل تبدیلیاں اور نئے فیچرز شامل کرتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے واٹس ایپ کے صارفین ہمیشہ اس ایپ کی طرف راغب رہتی ہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کا نام Business Cloud API ہے۔ یہ فیچر فی الحال ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے لیکن چند ہی ہفتوں میں یہ واٹس ایپ بزنس صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے جاری ہونے کے بعد واٹس ایپ پر چھوٹے کاروباری صارفین Cloud API کے ذریعے اپنے صارفین کے ساتھ محفوظ بات چیت بالکل مفت کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو میں صارفین کا چیٹ ڈیٹا زیادہ سے زیادہ 15 جی بی تک مفت میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔گوگل ڈرائیو کی 15 جی بی خالی جگہ ختم ہونے کے بعد، صارفین کو اپنی واٹس ایپ چیٹس کو محفوظ کرنے کے لیے کلاؤڈ سروسز خریدنی ہوں گی۔

واٹس ایپ میں آنے والا یہ نیا فیچر یعنی کلاؤڈ API چھوٹے تاجروں کو اپنی چیٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ اس کے لیے انہیں کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی اور اس سے ان کے کاروبار کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان