مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز نواز شریف کی جگہ شہباز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔۔ مریم نواز نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔۔
عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کو چوتجی مرتبہ وزیر اعظم بنانے کے اعلانات ہورہے تھے۔ کسی بھی جماعت کو حتمی اکثریت کا ملنے کے باوجود 9 فروری کو نواز شریف نے اپنی فتح کا اعلان کیا۔ اور تمام جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دے کر حکومت سازی کی بات کی۔۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، جے یو آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت سے صلح و مشورے کے بعد ن لیگ نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا۔۔ جس پر سوشمل میدیا میں نواز شریف کی سیاست سے کنارہ کشی کی باتیں کی جانے لگیں۔۔
پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی امیدوار مریم نواز نے بدھ کی صبح اپنی توئٹ سےاس کی وضاحت کردی ہے۔۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگلے پانچ سال نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی اور ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔