اہم ترین

آٹھ فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست مدعی پر پانچ لاکھ روپے جرجانے کے ساتھ خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت پر عدالت نے درخواست گزار علی خان کو پیش کرنے کا کہا تھا لیکن آج بھی درخواست گزار عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپپریم کورٹ کے حکم پر درخواست گزار علی خان کے گھر پولیس بھی گئی وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس بھی بھیجا لیکن علی خان گھر پر نہیں ، عدالت میں پیشی کا نوٹس ان کے گھر کے مرکزی گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ علی خان سابق بریگیڈیئر ہیں ان کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوا تھا۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریاست یقینی بنائے کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی عدم پیشی پر 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ درخواست مسترد کردی۔

پاکستان