نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ۤئندہ 5 سال کے لئے صوبے میں اپنی ترجیحی شعبے بتادیئے ۔ ان کا کہان ہے کہ ٹیم بن کر خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
جاتی امراء لاہور میں ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی پنجاب اسمبلی میں آئی ہے۔ پنجاب میں 2024ء کا الیکشن ن لیگ کےلیے بہت مشکل تھا لیکن عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیا۔
انہوں نے کہ پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ خاتون ہونے کا اعزاز بہت بڑا ہے، پنجاب میں ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے 16-2015 میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا، ہیلتھ کارڈ کو گزشتہ دورمیں پیسہ کمانےکا ذریعہ بنا دیا گیا تھا، پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے بھی جامع پروگرام لارہے ہیں۔
نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے ترقی کی اسپیڈ کو برقرار رکھا، ہم اسے آگے لیکر چلیں گے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کو پنجاب کے تمام شہروں تک لے جائیں گے۔ ہم محفوظ پنجاب کے پروجیکٹ پر کام کریں گے۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہاکہ افسوس ہے پورے پاکستان میں صرف ایک ہی آئی ٹی سٹی ہے، 5 سال میں کوشش کریں گے 5 آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں۔ الیکشن کے نتائج کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیا، غیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے جس پر کام شروع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ سود کے بغیر قرضے فراہم کریں گے۔











