اہم ترین

ونڈوز کی فوٹو ایپ میں بھی جدت؛ نیا اے آئی فیچر شامل

مائیکروسافٹ نے ونڈوز فوٹو ایپ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ جس میں کمپنی نے اپنی فوٹو ایپ میں ایک AI فیچر شامل کیا ہے۔

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا بہت چرچا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں مصنوعی ذہانت یعنی AI فیچر نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا آپشن فراہم کیا ہے۔ AI نے بہت سے مشکل کاموں کو آسان بنا دیا ہے، اور اسی لیے صارفین اب ہر تکنیکی کام کے لیے AI فیچرز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صارفین کی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے ونڈوز فوٹو ایپ میں ایک نیا AI فیچر شامل کیا ہے۔ جس کی مدد سے صارفین کسی بھی تصویر سے کسی بھی چیز کو آسانی سے مٹایا جاسکے گا۔ یہ فیچر وہی ہے جسے پہلے گوگل اور پھر سام سنگ نے متعارف کرایا تھا۔

گوگل اور سام سنگ فونز میں موجود یہ AI فیچر صرف اسمارٹ فونز کی فوٹو ایپ میں کام کرتا ہے تاہم مائیکروسافٹ کی فوٹو ایپ میں موجود AI فیچر ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں بھی کام کرتا ہے۔ اس نئے فیچر کی وجہ سے صارفین کو فوٹو شاپ اور کینوا جیسے سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

استعمال کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ونڈوز فوٹوز ایپ کو ونڈوز 11 ورژن اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ فوٹو ایپ میں براہ راست اس تصویر کو کھول سکتے ہیں جس میں آپ AI جنریٹو ایریز فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔آپ کو تصویر کے اوپر ٹریل میں Ease کا نیا آپشن ملے گا۔

ماؤس پر بائیں کلک کریں، اسے تھامیں اور اسے تصویر کے اس حصے پر گھسیٹیں جسے آپ تصویر سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ برش کا سائز بھی منتخب کر سکتے ہیں اور آٹو اپلائی فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

ہٹائے جانے والے حصے کو منتخب کرنے اور مٹانے پر کلک کرنے سے، آپ کی تصویر سے نقص آسانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے بعد آپ Save آپشن پر کلک کریں اور پھر Save Edited Photo پر کلک کرکے اپنی ایڈٹ شدہ تصویر کو محفوظ کریں۔

پاکستان