شہباز شریف نے ملک کے سولہویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ میں صدرِ مُملکت عارف علوی نے نو مُنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریبِ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیی موجود نہیں تھے۔
حلف برداری کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاںں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف 201 ووٹ لے کر قائدِ ایوان منتخب ہو ئے تھے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ جے یو آئی ف کے ارکان نے بائیکاٹ کرتے ہوئے رائے شماری میں شرکت نہیں کی۔