ترکیہ میں گزشتہ دو دہائیوں سے برسراقتدار رجب طیب ایردوآن نے ملک بھر میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو اپنے آخری الیکشن قرار دے دیا ہے۔۔
ترکیہ کو معاشی مضبوطی دینے اور عال اسلام میں دوبارہ اہم مقام دلانے والے رجب طیب اردوان رجب 2003 میں پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ پھر 2014 میں انہیں صدر منتخب کیا گیا۔ دو ہزار سترہ میں دستوری تبدیلیوں کے ذریعے وزیراعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ۔
سن دو ہزار چودہ اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ایردوآن بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تھے تاہم گزشتہ برس مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہیں دوسرے مرحلے کے بعد کامیابی ملی تھی۔
ترکیہ کے صدر کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی کو 2019 میں ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ کے بلدیاتی انتخابات حریف جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
دودہائیوں تک برسراقتدار رہنے والے رجب طیب اردوان نے ایک اجلاس سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ میں مسلسل کام کر رہا ہوں۔ ہم سخت محنت کر رہے ہیں کیوں کہ میرے لیے یہ (بلدیاتی انتخابات)آخری انتخابات ہیں۔ قانونی طور پر تفویض کئے گئے اختیارات کے تحت یہ انتخابات میرے آخری انتخابات ہوں گے۔
رجب طیب اردوان نے مزید کیا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے بعد بھی ان کی جماعت (جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی) اقتدار ہی میں رہے گی۔ رواں ماہ ہونے والے انتخابات ان کے بعد آنے والوں کے لیے نعمت ہیں۔ وہ اس سے عوام میں اعتبار کا منتقلی پر کام کریں گے۔











