اہم ترین

یوٹیوب کو ٹکر : اب ایکس چلے گا اسمارٹ ٹی وی میں بھی

ایلون مسک نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا ہے، اس طرح اب صارفین اس سے اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔۔

جب سے ایلون مسک نے ایکس (پرانا نام ٹویٹر) کا چارج سنبھالا ہے، اس نے اپنے پلیٹ فارم میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ چند ہفتوں قبل آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت دنیا کے سب سے مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X پر شروع کی گئی۔ اس کے علاوہ اب صارفین ایکس پر تصاویر، ویڈیوز اور لنکس کے ساتھ طویل آرٹیکل بھی لکھ سکیں گے اور اب صارفین ٹی وی پر بھی ایکس استعمال کر سکیں گے۔

ایکس اب ایک نئے ڈومین میں داخل ہونے جارہی ہے، جہاں اس کا مقابلہ گوگل کی کمپنی یوٹیوب سے ہوگا۔

ہفتے کے روز ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے اعلان کیا کہ X جلد ہی اپنی اسٹریمنگ سروس بھی شروع کرنے جا رہا ہے۔

اس نئی سروس کے آغاز کے بعد صارفین اپنے اسمارٹ ٹی وی میں ایکس استعمال کر سکیں گے اور اسمارٹ ٹی وی اسکرین پر لمبی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ ایمیزون اور سام سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے ایکس ایک ٹی وی ایپ لانچ کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے ایک صارف نے ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ آپ جلد ہی اسمارٹ ٹی وی پر ایکس کی پسندیدہ لانگ فارم والی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس صارف کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے، ایلون مسک نے تصدیق کی، “جلد آرہا ہے”۔

پاکستان